Chicken Ginger Recipe
چکن
جنجر ریسپی
Restaurant Style Ginger Chicken Recipe | Chicken Ginger Recipe in urdu 2021 |
Chicken Ginger Recipe
اجزاء
Chicken Ginger Recipe
مرغی کا گوشت بغیر ہڈی آدھا کلو ( باریک اور لمبی لمبی کاٹ
لیں )
ادرک 1 گھٹی ( باریک اور لمبی لمبی کاٹ لیں )
پیاز 1 عدد درمیانی سائز ( باریک کاٹ لیں )
ٹماٹر 3 عدد درمیانی سائز ( اوبال کر چھلکا اوتار لیں )
دھی 1 کپ
سبز مرچ 3 عدد درمیانی سائز ( باریک اور لمبی لمبی کاٹ لیں )
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
لال مرچ 1چائے کا چمچہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
قصوری میتھی 1 چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
خشک دہنیا 1 چائے کا چمچہ
زیرا۔ 1 چائے کا چمچہ
آئل 1 کپ
کریم آدھا کپ
ترکیب
Chicken Ginger Recipe
ایک کڑھائی میں آئل اور پیاز ڈال کر پیاز کو
ہلکی آنچ پر براؤن کر جب پیاز براؤن ہو جائے اس میں ٹماٹر۔سبز مرچ۔ادرک لہسن
پیسٹ۔لال مرچ ۔نمک۔گرم مصالحہ۔خشک دہنیا۔زیرا۔اور ایک بڑی چمچہ پانی ڈال کر ہلکی
آنچ پر بھونے 1 سے 2 منٹ تک بھوننے کے بعد مرغی۔ادرک۔دھی اور ایک کپ پانی شامل کریں
اور اور 2 سے 3 منٹ دم دیں اب کالی مرچ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھوننا
شروع کریں جب آئل چھوڑ جائے تو کریم شامل کریں اور 30 سیکنڈ تک مذید بھونے۔آپ کی
ریسٹورنٹ سٹائل کی چکن جنجر تیار ہے۔ chicken ginger recipe
نان روٹی اور رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ
مرغی کو اتنا باریک نا کاٹیں کے پکاتے وقت اس کا حلوا بن جائے۔آپ مرغی کو آلو کی چپس جتنا موٹا کاٹ لیں۔آخر میں آپ باریک اور لمبا لمبا ٹماٹر کاٹ کر شامل کر سکتے ہو کیونکہ ریسٹورنٹ میں ٹماٹر استعمال ہوتے ہیں۔ chicken ginger recipe
مذید
جکن جنجر کے بارے میں آپ کا کوئی بھی سوال یا مشورہ ہو تو آپ
نیچے کمینٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔
اگر ریسپی اچھی لگے تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
شکریہ۔
0 Comments