CHEESE NAAN | Chicken Cheese Naan Recipe

Cheese Naan Recipe

چکن چیز نان

CHEESE NAAN | Chicken Cheese Naan Recipe
CHEESE NAAN | Chicken Cheese Naan Recipe
 

Chicken Cheese Naan Recipe

چکن چیز نان بھی روغنی نان کی طرح ہی بنایا جاتا ہے بس اس میں چکن۔چیز اور کچھ مصالحہ جات ہی استعمال ہوتے ہیں مطلب خمیر روغنی نان والا ہی ہوتا ہے۔تو میں یہاں آپ کو خمیر بنا نہیں بتاؤں گا،لہذا اگر آپ کو روغنی نان کا خمیر نہیں بنانا آتا تو آپ یہاں  Roghni Naan Recipe کلک کر کے سیکھ سکتے ہو،

CHEESE NAANچلو چکن چیز نان بناتے ہیں۔

 

· اجزاء

·       چکن بغیر ہڈی150 گرام ( قیمہ کر لیں )

·       چیز 100 گرام ( باریک کاٹ لیں )

·       پیاز چوپ کیا ہو 2 کھانے کے چمچہ

·       سبز مرچ 1 عدد ( باریک چوپ کر لیں )

·       دڑا مرچ آدھا چائے کا چمچہ

·       نمک حسب ذائقہ

·       زیرا آدھا چائے کا

·       خشک دہنیا آدھا چائے کا چمچہ

·       قصوری میتھی ایک چوٹکی

·       شیملہ مرچ 1  کھانے کا چمچہ ( باریک کاٹی ہوئی )

·       ٹماٹر 1 کھانے کا چمچہ ( باریک کاٹا ہوا )

·       آئل حسب ضرورت 

CHEESE NAAN
ترکیب

چکن قیمہ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں چیز۔پیاز۔دڑا مرچ۔نمک۔زیرا۔خشک دہنیا۔اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب روغنی نان والا خمیر 200 گرام لیں اور اس کا پیڑا بنا کر بیلن سے گول ٹکی بنا لیں۔اب چکن اور چیز کا بنایا ہو آمیزہ اس کے اوپر رکھ کر سموسے کی طرح بند کر لیں اور اس کو دوبار بیلن سے نان کے برابز بیل کر گول کر لیں اور اس کے اوپر انگلیوں کی مدد سے خط لگائے اب باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ٹماٹر کی گارنش لگا کے اوپر سے ہاتھ کی مدد۔سے دبائیں تاکہ شملہ مرچ اور ٹماٹر اچھی طرح نان کے ساتھ چیپک جائے۔ Cheese Naan

اب اس کو تندور یا اون میں اچھی طرح پکا لیں جب نان اچھی  طرح براؤن ہو جائے تو اس نکال کر اس اوپر بریش یا فوم کی مدد سے آئل لگائے۔آپ کا چکن چیز نان تیار ہے کیچپ یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔ Cheese Naan Recipe 

مذید

اصل میں نان تندور میں ہی تیار ہوتا ہے اگر آپ کے پاس تندور نہیں تو ہی اون میں پکائیں۔

نہیں تو آپ اس کو روٹی والے توے یا فرائی پین میں بھی پکا سکتے ہو۔نان کو اور بھی اسپیشل بنانے کے لئے آپ اس میں کالا زیتون باریک کاٹ کر بھی استعمال کر سکتے ہو۔اگر اچاری پسند ہو تو ایک کھانے کا چمچہ چوپ کیا اچار چکن اور چیز میں مکس کر لیں یہ آپ کا چکن چیز اچاری نان بن جائے گا۔ Naan Recipe

اگر آپ کسی بھی نان کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کس طرح بنایا جاتا ہے تو نان کا نام نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور لکھیں۔اگر چکن چیز نان کی ریسپی اچھی لگی ہو تو اپنے دوستوں کےساتھ ضرور شیئر کریں شکریہ۔

CHEESE NAAN

Post a Comment

0 Comments