Chicken Chow Mein Recipe
اجزاء
Chicken Chow
Mein
نوڈل 100 گرام
چکن بغیر ہڈی 200 گرام ( لمبا لمبا کاٹ لیں )
پیاز 1 عدد درمیانی سائز ( باریک کاٹ لیں )
گاجر 2 عدد درمیانی سائز ( باریک اور لمبی کاٹ لیں )
شملہ مرچ 1 عدد ( باریک اور لمبی کاٹ لیں )
بند گوبھی 2 گرام لمبی لمبی کاٹ لیں
چلی ساس 2 کھانے کے چمچہ
کیچپ 2 کھانے کے چمچہ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
چائنہ سالٹ 1 چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
آئل ایک کپ
Chicken Chow Mein Recipe
ترکیب
سب سے پہلے ایک کلو پانی میں 2 کھانے کے چمچہ آئل ہلکا سا نمک ڈال کر نوڈل کو ابال لیں جب نوڈل گل چاول کی طرح گل جائے تو چھانے میں نکال لیں۔ Chicken Chow Mein
اب ایک کڑھائی میں ایک بڑی چمچہ آئل اور باریک کٹا ہوا چکن
اور پیاز ڈال کر چکن اور پیاز کو ہلکی آنچ پر بھون لیں جب چکن ہلکا سا براؤن ہو
جائے اس گاجر۔شملہ مرچ۔بندگوبھی اور ایک بڑی چمچہ پانی شامل کریں۔ساتھ ہی چلی
ساس۔کیچپ۔کالی مرچ پاؤڈر۔چائنہ سالٹ۔اور ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں سبز اچھی طرح
پک جائے تو اس میں ابالے ہوے نوڈل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
آپ کا چکن چومین تیار ہے۔
نوٹ
Chicken Chow Mein Recipe
نوڈل ابالتے وقت توجہ کریں نوڈل کچے یا سخت نا رہے۔نوڈل کو تقریبا 15 سے 20 منٹ تک ابال لیں۔
اور شملہ مرچ بندگوبھی اور گاجر کو بھی اچھی طرح پکائیں
تاکہ سبزی بھی کچی نا رہے۔اگر آپ ذیادہ سپائسی پسند کرتے ہو تو چلی ساس کی مقدار
بڑھا لیں۔
اگر گریوی والا چومین بنانا چاہتے ہو تو کیچپ کا ایک کپ آور
شامل کر لیں۔
بندگوبھی سبز استعمال کریں اس چومین اور بھی خوبصورت لگے
گا۔
آپ چکن کے بغیر مطلب صرف سبزیوں کا چومین بھی بنا سکتے ہو
اس کے لیے چکن کو نکال کر یہی ترکیب استعمال کریں۔
مذید اگر آپ کا چکن چومین یا ویجیٹیبل چومین کے بارے میں
کوئی سوال یا مشورہ ہو تو نیچے کمینٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے ضرور دیں شکریہ۔ Chow Mein Recipe
0 Comments