Gola Kabab Recipes in
Urdu
چکن
گولا کباب
Gola Kabab Recipe | Gola Kabab Recipe in Urdu |
Gola Kabab Recipe in Urdu
اجزاء
Gola Kabab Recipe
چکن بغیر ہڈی آدھا کلو
پیاز 1 عدد درمیانی سائز
سبز مرچ 6 عدد درمیانی سائز
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
پودینا آدھی گٹھی
دڑا مرچ 1 چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچہ
زیرا 1 چائے کا چمچہ
خشک دہنیا 1 چائے کا چمچہ
گھی یا روغنے مٹن 1 کپ
Gola Kabab Recipe
ترکیب
Gola Kabab Recipe چکن کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں پیاز۔سبز مرچ۔ادرک لہسن پیسٹ۔پودینا۔لال مرچ۔نمک۔زیرا۔خشک دہنیا۔اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب اس کو قیمے والی مشین سے نکا لیں۔نہیں تو سلوٹا کی مدد سے کوٹ لیں۔اب اس میں گھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور ہاتھ سے مسل لیں جب قیمہ لیسس دار ہو جائے تو اس کو تقریبا 50 یا 60 گرام کا گولا سیخ پر لگا کر کوئلہ کی ہلکی آنچ پر پکائیں جب ہلکا سا براؤن ہو جائے تو چھوری کی نوک سے اس کو چاروں طرف کٹ لگا کر دوبار کوئلے کی ہلکی آنچ پر پکائیں جب آف طرح خشک ہو جائے تو آپ کا چکن گولا کباب تیار ہے۔Gola Kabab Recipes in Urdu
اب ایک پلیٹر میں سجا کر اوپر باریک کٹی ہوئی بندگوبھی کی گارنش کر لیں۔
اور کیچپ یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔
نوٹ
گولا کباب اگر پکاتے وقت سیخ سے نیچے گر یا سیخ کے اپر کھل جائے تو اس کو مزید ہاتھ سے مسل لیں تاکہ اچھی طرح لیس چھوڑ دیں اور پکانے میں آسانی ہو اور کباب نیچے نا گرے۔اگر قیمہ آپ بازار سے نکال کر ہی لاتے ہو تو پیاز اور پودینے کو اچھی طرح چوپ کر لیں اور باقی مصالحہ جات شامل کر کے اچھی طرح مل کر بھی کباب بنائے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ ذیادہ سپائیسی پسند کرتے ہو تے لال مرچ اور سبز مرچ کی مقدار بڑھا لیں۔
آپ اس میں انار دانہ بھی ڈال سکتے ہو۔
اگر آپ مٹن یا بیف کے گولا کباب بنا رہے ہو تو
آدھا کلو قیمے میں آپ 1 چائے کا چمچہ کھانے کا سوڈا ضرور شامل کر لیں نہیں تو کباب
سیخ پر نہیں ٹکے گا اور کباب نیچے گر کر ضائع ہو جانے کا امکان ہے۔Gola Kabab Recipes
اگر چکن بیف یا مٹن کے گولا کباب کے بارے میں آپ کا کوئی سوال یا مشورہ ہو تو نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے ضرور ہم آپ کی رہنمائی کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم کو بھی آپ سے سکھنے کا موقع ملے گا شکریہ،
1 Comments
Good recipe
ReplyDelete