SWEET NAAN | Sweet Naan Recipes-by Pak Recipe

Sweet Naan

اسپیشل سویٹ نان ریسپی

ویسے تو سبھی نان ایک ہی ڈو یا حرفِ عام میں جس کو خمیر کہا جاتا ہے اس سے تیار ہوتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو ڈو کی ترکیب نہیں بتائیں گے اگر آپ کو ڈو یا خمیر نہیں بنانا آتا تو آپ یہاں کلک کر کے روغنی نان کی ریسپی پڑھ سکتے ہو۔اس میں خمیر تیار کرنے کا طریقہ موجود ہے۔sweet naan

آج ہم سویٹ نان بنائیں گے۔تو جلو شروع کریں۔

SWEET NAAN | Sweet Naan Recipes-by Pak Recipe
SWEET NAAN | Sweet Naan Recipes-by Pak Recipe
 

Sweet Naan Recipes

اجزاء

SWEET NAAN

خشک دودھ 2 کھانے کے چمچہ

ناریل پاؤڈر 5 کھانے کے چمچہ

چینی 4 کھانے کے چمچہ یا حسب ضرورت

کشمش تقریبا 25 گرام

دودھ کی تازہ ملائی آدھا کپ

بادام 10 عدد ( باریک کاٹ لیں )

گھی حسب ضرورت

ترکیب sweet naan

ایک برتن میں ناریل پاؤڈر۔خشک دودھ۔چینی۔کشمش اور ملائی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب روغنی نان والی ڈو یا خمیر کا 200 گرام کا پیڑا بنا کر اس کو بیلن سے گول کر لیں اور خشک دودھ اور ناریل پاؤڈر وغیرہ کو اس کے اوپر رکھ کر سموسے کی طرح بند کر لیں اب دوبارہ بیلن سے نان کے برابر گول کر کے اس کے اوپر ہلکا سا ہاتھ سے پانی لگا کر اور انگلیوں کی مدد سے خط لگائے اب باریک کٹے ہوے بادام اوپر بکھیر کر ہاتھ سے ہلکا ہلکا دوبا لیں تا کے بادام اچھی طرح نان کے ساتھ چپک جائے۔sweet naan

اب اس کو تندور یا اون میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب نان اچھی براؤن ہو تو نکال کر برہیش سے ہلکا ہلکا گھی یا آئل لگایں اپ کا اسپیشل سویٹ نان تیار ہے۔

چائے کے ساتھ تناول فرمائیں۔sweet naan


نوٹ naan recipe

ہو سکے تو نان کو تندور میں پکائیں اگر تندور نہیں ہے تو اون استعمال کریں۔ اگر وہ بھی آ

دستیاب نہیں تو روٹی والا توا یا فرائی پین استعمال کریں۔آپ اس کے اوپر بادام کے ساتھ تل بھی استعمال کر سکتے ہو۔اور تیار کرنے کے بعد اوپر ملک کریم سے اس کے اوپر کوئی نام یا کو اور ڈیزائن بھی بنا سکتے ہو اس سے سویٹ SWEET NAANنان اور بھی اسپیشل ہو جائے گا۔ 

مذید

ہم اس بات کی گارنٹی دیتے ہیں کہ یہ تمام ریسپی ہماری اپنی ہیں مطلب کسی دوسری جگہ سے کاپی نہیں کی۔اگر آپ کو ہماری ریسپی پسند ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کیا کریں اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔اور ہم کوشش کریں گے کہ آپ کے لیے اور بھی مزیدار کھانے پکانے کی ترکیب لکھتے رہے شکریہ۔sweet naan

 

Post a Comment

0 Comments