Chicken Drumsticks Marinade | Chicken Drumsticks Recipe

Chicken Drumsticks Marinade

ڈرام سٹیک

Chicken Drumsticks Marinade
Chicken Drumsticks Marinade
 

اجزاء

مرغی کا گوشت بغیر ہڈی 400 گرام ( قیمہ کر لیں )

مرغی کے وینگز 6 عدد

Chicken Drumsticks Marinade

سبز مرچ 4 عدد درمیانی سائز ( باریک چوپ کر لیں )

پیاز 1 عدد درمیانی سائز ( چوپ کر لیں )

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

زیرا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

خشک دہنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ

انڈا ایک عدد

میدہ 2 کھانے کے چمچہ

کارن فلور 1 کھانے کا چمچہ 

ترکیب

Chicken Drumsticks Marinade

سب سے پہلے مرغی کے وینگز یا ڈرم سٹیک کہہ لیں اس کی ہڈی سے گوشت اس طرح اوتار لیں کہ ایک سائیڈ سے ہڈی صاف ہو جائے اور گوشت ایک سائیڈ پر چلا جائے مطلب گوشت کو ہڈی سے الگ نہیں کرنا ہے اب اس کو ہڈی کے اوپر ہی ہلکا ہلکا سا چوپ کر لیں۔ Chicken Drumsticks Marinade 

اب چکن کے قیمے میں پیاز۔سبز مرچ۔لال مرچ۔نمک۔زیرا۔خشک دہنیا۔گرم مصالحہ۔انڈا۔میدہ اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب تقریبا قیمے کے 70 گرام کے گول پیڑے بنا کر وینگز کو اس کے اندر اس طرح سے ڈال دیں کے آدھی ہڈی باہر رکھے اور آدھی ڈرم سٹیک کے اندر ہو ہاتھ کو پانی سے بگو کر ڈرم سٹیک کو گول کر لیں۔

اب کڑھائی میں آئل گرم کر لیں اور ہلکی آنچ پر ڈرم سٹیک فرائی کریں جب ڈرم سٹیک ہلکی براؤن ہو جائے تو اس کو نکال کانٹے یا چھوری کی نوک سے ہلکا ہلکا سا چھید کر لیں تاکہ ڈرم سٹیک اندر تک اچھی طرح فرائی ہو سکے اب دوبارہ ہلکے گرم آئل میں ڈیپ فرائی کریں جب ڈرم سٹیک اچھی طرح پک جائے اور براؤن ہو جائے تو آپ کی ڈرم سٹک تیار ہے۔

کیچپ یا ساس کے ساتھ تناول فرمائیں۔

 

نوٹ chicken drumsticks recipe

chicken drumsticks recipe پہلے ایک پیس فرائی کر لیں اگر آئل میں کھولے تو کارن فلور اور میدہ اور شامل کر لیں تا کے امیزا سخت ہو جائے۔اگر آپ ذیادہ سپائسی پسند کرتے ہو تو لال اور سبز مرچ کی مقدار بڑھا لیں۔اگر ڈرم سٹیک کے بارے میں آپ کا کوئی بھی سوال یا مشورہ ہو تو نیچے کمینٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے ضرور دیں اگر ریسپی اچھی لگی ہو تو اپنے دوستوں کےساتھ ضرور شیئر کریں شکریہ۔

Post a Comment

0 Comments