success motivational quotes کامیابی کا ایسا راز کے آپ کی
زندگی بدل دے
اس پوسٹ کو مکمل طور پر پڑھیں اگر سمجھ
نا بھی آرہی ہو تب بھی آخر تک پڑھنے کے بعد آپ کو سب سمجھ آجائے گا
کامیاب تو ہر کوئی ہونا چاہتا ہے لیکن آپ
اپنے اصلی مقام تک تب ہی پہنچ پاؤ گے جب آپ اپنے دماغ کی پروگرامنگ کو سمجھیں گے
یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ جو آپ ہر وقت سوچتے ہو آپ اصل میں وہی ہو۔
مثال کے طور پر آپ ہر وقت ایک ہزار
دیہاڑی لگنے کے بارے میں سوچتے ہو تو اس بات کی گارنٹی ہے کہ آپ ساری زندگی اسی
سوچ میں گزار دیں گے۔
اس بات کو اپنے ذہن میں اچھی طرح بیٹھا لیں کے کامیابی کا سارا چکر دماغ کی پروگرامنگ پر ہی ہے آؤ اس کو سمجنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حقیقت
آپ جب پیدا ہوے تھے اور جو زبان آپ کے
گھر میں بولی جاتی تھی سب سے پہلے آپ نے وہی سیکھی اس کے باد سکول میں مختلف
زبانوں کو آپ کے ذہن میں پروگرام کیا گیا۔جس طرح آپ کمپیوٹر پر اپنی مرضی کی ونڈو
انسٹال کر لیتے ہو اسی طرح ہمارے ذہنوں میں مختلف ٹیچر اور ہمارے آس پاس کے لوگ
پروگرامنگ کر دیتے ہیں۔
چلو کیسی ایسے شخص کے بار میں سوچو جو انتہائی برا ہے سوچ لیا؟ اب مجھے یہ بتائیں کہ اس میں آپ نے کوئی برائی دیکھی اگر ہاں تو ٹھیک اگر نہیں دیکھی تو یہ آپ کی کسی نے غلط پروگرامنگ کی ہے اس فائل کو اپنے دماغ سے ابھی ڈیلیٹ کریں۔یہ بات تو آپ کی سمجھ میں آ ہی گئی ہو گی کے ہمارے ذہنوں کی پروگرامنگ کس طرح ہوتی ہے چلو اس کو مزید سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بہت دلچسپ ہے
آپ کے ساتھ کبھی ایسے واقعہ پیش آیا ہے کے آپ اکیلے آدھی رات کو اپنے گھر میں یا کہیں باہر جا رہے ہوں اور آپ کو ایسا محسوس ہو کے آپ کے پیچھے کوئی آ رہا ہے اور آپ اس سے ڈر کر بھاگ گئے ہو؟ اگر ہاں تو ابھی سوچ کر بتائیں کے آپ کے پیچھے کیا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ یہی سوال مجھے پوچھیں گے تو میں آپ کو یہی کہوں گا کے آپ کوئی بھی نہیں تھا بلکل آپ وہم اور آپ کی غلط پروگرامنگ نے ہی آپ کو ڈرا کر بھاگ جانے کو کہا۔
اگلا مرحلہ۔
اب آپ کہیں گے کہ ان تمام باتوں کا
کامیابی سے کیا تعلق ہے ابھی سمجھ آجائے گی.جناب عالی جیتنے بھی کامیاب لوگ ہے وہ
اپنے دماغ کی جو پروگرامنگ کرتے ہیں اس کو ساری زندگی نہیں بدلتے لیکن ہاں اگر
کوئی غلط فائل دماغ میں انسٹال ہو جائے تو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔
اگر آپ زندگی میں کسی بھی مقصد میں
کامیاب ہونا چاہیے ہو تو اس مقصد کی ایک عدد فائل بنا کر اپنے دماغ میں انسٹال کر
لیں اور اس فائل کو روزانہ دیکھے اور اس فائل کو ہر وقت اوپن رکھیں مطلب ایسا نہ
ہو کہ آپ نے مقصد تو بنا لیا لیکن کچھ دن کے بعد اس مقصد کو بھول کر کوئی نیا مقصد
بنا لیں اور اس نئے مقصد کی فائل اپنے دماغ میں انسٹال کر لیں۔
آپ کو یہ تو پتہ ہی ہے کے اگر موبائل یا
کمپیوٹر میں زیادہ پروگرام انسٹال کر دیے جائیں تو اس کی کارکردگی اچھی نہیں رہتی
اور یہ انتہائی سلو آپریٹر ہوتا ہے۔ٹھیک اس طرح ہمارا دماغ ہے آپ جیتنا اس کے اندر
کچرا ڈالیں گے یہ اتنا ہی سُست چلے گا۔
صرف جو کام کی بات ہو اسی پر کان دھریں باقی فضول کی پروگرامنگ سے جتنا ہو سکے اتنا خود کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔
فارمولا
آپ نے آج جو بھی کرنے کا خواب دیکھا ہے یا جو بھی آپ کا گول سیٹ ہے اسے ابھی کاغذ پر لکھ لیں اور اس کو کسی ایسی جگہ لگا دیں یہاں آپ کی روزانہ اس پر نظر پڑتی رہے اور آپ اس کو یاد رکھو۔یہ بات بھی قابلے غور ہے کہ آپ جس جیز کے بارےمیں سب سے زیادہ توجہ سے سوچتے ہو وہ آپ ضرور حاصل ہوتی ہے نہیں یقین تو اپنی زندگی کو پیچھے مڑ کر دیکھ لیں آپ کو یقین آجائے گا۔
آج اور ابھی
آپ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہو وہ ہی اصل
میں آپ ہو اگر غلط سوچ رہے ہو تو اس کو ابھی چھوڑو اور اپنے مقصد کے بارے میں سوچو
اور اس کو کاغذ پر لکھ کر اس کو روزانہ اپنے دماغ کی سکرین کے سامنے رکھیں
انشاءاللہ کامیابی آپ کا مقدر ہے اور آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
0 Comments