بغیر سود کے قرضہ حاصل کریں، Gaet interest free Loans
ویسے تو پاکستان میں بہت سارے بنکوں سے قرضہ لیا جا سکتا ہے لیکن تقریبا تمام بنک بہت زیادہ سود کے شرائط پر قرضہ دیتے ہیں اگر آپ ان سے قرضہ لیتے ہو پہلے تو آپ کی آخرت خراب ہو گی اور ساتھ ہی ساتھ آپ کی دنیا بھی برباد ہو جائے گی،
آج ہم بات کریں گے ایک ایسے فنانس سیسٹم کی جو آپ کو قرضے تو مہیا کر گا لیکن اس بات کی گارنٹی ہے کہ اس میں کسی قسم کا کوئی سود وغیرہ آپ کو نہیں ادا کرنا پڑے گا،
اب آپ کے ذہن میں یہ خیال آئے گا کہ کوئی بغیر کسی فائدے کے کیوں قرض دے گا؟
تو میں آپ کو بتاتا چلوں کے یہ عین اسلامک فنانس سیسٹم ہے اور اس کا نام اخوت ہے اس کے بارے میں بہت سارے لوگ پہلے ہی جانتے ہو گے، اخوت میں سالانہ لاکھوں کی ڈونیشن جمع ہوتی ہے جس سے یہ ادارہ ایک عرصے سے چل رہا ہے۔
یہ صرف بلا سود قرضے مہیا ہی نہیں کرتا بلکہ اخوت کے کالج اور یونیورسٹی کے علاوہ اور بھی بہت سی فلاحی سروسز پاکستان میں کام کر رہی ہیں،
آپ اس سے قرضہ کیسے حاصل کر سکتے ہو؟
آپ نے اپنے قریبی اخوت کے دفتر میں جانا ہے جو پنجاب کے تقریبا ہر شہر میں موجود ہے آپ کو کتنا قرضہ شروع میں مل سکتا ہے اور آپ فیچر میں اس میں کیسے اضافہ کر سکتے ہو آپ کو تمام انفارمیشن اخوت کا نمائدہ مہیا کر دے گا،
اس میں آپ تعلیم اور کاروبار کے لیے قرض حاصل کر سکتے ہو وہ بھی بغیر سود کے اس کے بارے میں مزید انفارمیشن آپ کو اخوت کی ویب سائٹ پر مل جائے گی اگر آپ آخوت کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنا چاہتے ہو یہاں سے کر سکتے ہو شکریہ،
اگر آپ کا اخوت کے بارے میں کوئی سوال ہو تو آپ نیچے کمینٹ میں پوچھ سکتے
0 Comments